
کوئٹہ: سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے دشت، بال نگور میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں دونوں دہشتگرد مارے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے جدید اسلحہ، کمیونیکیشن کا سامان اور نقدی برآمد ہوئی، جس میں مبینہ طور پر عام بلوچ شہریوں سے لوٹی گئی رقم بھی شامل ہے۔
آپریشن کے بعد علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔



