بلوچستانتازہ ترین

نصیرآباد میں قومی شاہراہ پر فائرنگ، 2سگے بھائی جاں بحق

منگولی کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ، ملزمان فرار؛ پولیس نے ناکہ بندی کردی

نصیرآباد میں قومی شاہراہ پر فائرنگ، 2سگے بھائی جاں بحق
نصیرآباد میں قومی شاہراہ پر فائرنگ، 2سگے بھائی جاں بحق

نصیرآباد (یو این اے )منگولی قومی شاہراہ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو سگے بھائی جاں بحق ہوگئے، جبکہ ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق منگولی قومی شاہراہ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دو سگے بھائیوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی۔ڈی ایس پی غلام سرور مینگل کے مطابق ابتدائی طور پر فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔ پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں، جبکہ فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button