بلوچستانتازہ ترین

کوئٹہ میں اے آر وائی نیوز کی خاتون رپورٹر عطیہ اکرم کو ہراساں کیمرہ مین امین اللہ مینگل پر تشدد کی مذمت

صحافیوں کو دھمکیاں دینے اور تشدد کرنے والے ملزمان فوری گرفتار کیے جائیںبلوچستان یونین آف جرنلسٹس کا مطالبہ

کوئٹہ میں اے آر وائی نیوز کی خاتون رپورٹر عطیہ اکرم کو ہراساں کیمرہ مین امین اللہ مینگل پر تشدد کی مذمت
کوئٹہ میں اے آر وائی نیوز کی خاتون رپورٹر عطیہ اکرم کو ہراساں کیمرہ مین امین اللہ مینگل پر تشدد کی مذمت

کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان یونین آف جرنلسٹس (بی یو جے)نے اے آر وائی نیوز کی خاتون رپورٹر عطیہ اکرم کو ہراساں کرنے، ان کے شوہر اور کیمرہ مین امین اللہ مینگل کو دھمکیاں دینے اور تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری اور واقعے کی مختلف پہلوں سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔بی یو جے کے صدر منظور احمد رند، جنرل سیکرٹری شاہ حسین ترین، کابینہ اور مجلس عاملہ کے اراکین نے اپنے مشترکہ بیان میں واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خاتون رپورٹر عطیہ اکرم اپنے شوہر کیمرہ مین امین اللہ مینگل کے ہمراہ گاڑی میں پریس کلب جا رہی تھیں کہ کوئٹہ کے جی پی او چوک پر نامعلوم افراد نے انہیں ہراساں کیا اور ان کے شوہر کو دھمکیاں دیں۔بیان کے مطابق، منع کرنے پر ملزمان نے امین اللہ مینگل کو تشدد کا نشانہ بنایا اور انہیں مکے مارے۔ ملزمان نے مبینہ طور پر دھمکی دی کہ آئندہ اپنی اہلیہ کو گھر سے باہر نہ نکلنے دیا جائے۔ بی یو جے کے مطابق، واقعے کے وقت موقع پر پولیس اہلکار بھی موجود تھے، اس کے باوجود ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کی قیادت نے انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان، ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کوئٹہ اور دیگر اعلی پولیس حکام سے واقعے کا فوری نوٹس لینے، شفاف تحقیقات کرانے اور ملوث افراد کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا۔بیان میں کہا گیا کہ بی یو جے متاثرہ خاتون رپورٹر اور کیمرہ مین کے ساتھ کھڑی ہے۔ خاتون صحافی کو ہراساں کرنے اور صحافیوں کے ساتھ بدتمیزی یا تشدد کے واقعات پر خاموشی اختیار نہیں کی جا سکتی۔ تنظیم کے مطابق، واقعے پر قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانے میں درخواست جمع کرا دی گئی ہے اور اس معاملے کو ہر متعلقہ فورم پر اٹھایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button