بلوچستانتازہ ترین

آج بلوچستان میںہر شخص دہشت گردوں کو فتنہ الہندوستان کہہ رہا ہے، بابر یوسفزئی

بہت جلد بلوچستان کے عوام کا ہاتھ ہوگا اور دہشت گردوں کا گریبان، معاون محکمہ داخلہ

آج بلوچستان میںہر شخص دہشت گردوں کو فتنہ الہندوستان کہہ رہا ہے، بابر یوسفزئی
آج بلوچستان میںہر شخص دہشت گردوں کو فتنہ الہندوستان کہہ رہا ہے، بابر یوسفزئی

کوئٹہ (یو این اے) معاون برائے محکمہ داخلہ بلوچستان بابر خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت اور سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی رہنمائی میں خوف اور ڈر کے بت توڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔ دہشت گردوں کو کھل کر دہشت گرد کہنا شروع کیا اور ان کی حقیقت دنیا کے سامنے لانے کی کوشش کی۔اپنے ایک بیان میں بابر خان یوسفزئی نے کہا کہ اس مقف پر انہیں دھمکیاں دی گئیں، ڈرانے کی کوشش کی گئی اور گالیاں بھی دی گئیں، لیکن وہ اپنے نظریے پر ڈٹے رہے۔ ان کے بقول آج بلوچستان کا ہر شخص ان عناصر کو کھل کر فتنہ الہندوستان کہہ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے رکن صوبائی اسمبلی جہانزیب مینگل نے بھی اس مقف کی تائید کی ہے۔ بابر یوسفزئی نے دعوی کیا کہ جہانزیب مینگل نے اپنی جماعت کے سربراہ سردار اختر مینگل کی جانب سے دہشت گردوں کی حمایت میں کی گئی دعاں کو ضائع کردیا ہے۔بابر خان یوسفزئی کا کہنا تھا کہ یہ ایک ایسی کامیابی ہے جو مشکل ضرور تھی، لیکن ناممکن نہیں۔ انہوں نے دعوی کیا کہ بہت جلد بلوچستان کے عوام دہشت گردوں کے خلاف کھل کر سامنے آئیں گے اور انہیں جواب دہ بنائیں گے۔انہوں نے اپنے بیان کے اختتام پر پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button