بلوچستانتازہ ترین

کوئٹہ، نوشکی اور خضدار میں کارروائیاں8 دہشت گرد ہلاک، 490 کلوگرام دھماکہ خیز مواد برآمد، بابر یوسفزئی

پنجپائی میں 5، نوشکی میں 2 اور خضدار میں ایک دہشت گرد ہلاک سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین، معاون برائے داخلہ بلوچستان

کوئٹہ، نوشکی اور خضدار میں کارروائیاں8 دہشت گرد ہلاک، 490 کلوگرام دھماکہ خیز مواد برآمد، بابر یوسفزئی
کوئٹہ، نوشکی اور خضدار میں کارروائیاں8 دہشت گرد ہلاک، 490 کلوگرام دھماکہ خیز مواد برآمد، بابر یوسفزئی

کوئٹہ (یو این اے) معاون برائے محکمہ داخلہ بلوچستان بابر یوسفزئی نے کوئٹہ، نوشکی اور خضدار میں سیکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس کی بنیاد پر کی گئی کارروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ تینوں اضلاع میں مجموعی طور پر 8 دہشت گردوں کا خاتمہ اور خضدار میں 490 کلوگرام دھماکہ خیز مواد کی برآمدگی اہم کامیابیاں ہیں۔18 اکتوبر 2026 کو جاری بیان میں بابر یوسفزئی نے کہا کہ پنجپائی میں دہشت گردوں کی جانب سے ٹریفک کی روانی روکنے کے لیے سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش ناکام بنانا سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت ہے۔ ان کے مطابق پنجپائی میں بروقت کارروائی کے دوران بھارت کے حمایت یافتہ 5 دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔انہوں نے بتایا کہ نوشکی میں کلیئرنس آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کا سراغ لگا کر کارروائی کی گئی، جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارت کے حمایت یافتہ 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ آپریشن کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔بابر یوسفزئی کے مطابق خضدار میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا، جس میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوا جبکہ 490 کلوگرام دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا۔معاون برائے محکمہ داخلہ بلوچستان نے کہا کہ دہشت گردی کے منصوبوں کو ناکام بنانے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں قابلِ فخر ہیں۔ انہوں نے بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے لیے سیکیورٹی اداروں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر کے خلاف مثر کارروائیاں صوبے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے اہم پیش رفت ہیں، جبکہ ممکنہ طور پر دیگر دہشت گردوں کی موجودگی کے پیش نظر کلیئرنس آپریشنز جاری رکھنا ضروری ہے۔بابر یوسفزئی نے کہا کہ عزمِ استحکام کے وژن کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے کوششیں جاری رہنی چاہئیں۔ ان کے بقول پاکستان سے غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کی مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے عوام امن کے قیام کے لیے سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ریاست دشمن عناصر کو عوام کے امن، ترقی اور معمولاتِ زندگی متاثر کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button