بلوچستانتازہ ترینپاکستان

سانحہ پشاور اسکول

خیبر پختونخوا وزیراعلی کے خلاف مقدمہ درج ہونا چاہیے، سردار عبدالرحمان

کے پی میں اسکولوں کی عمارتوں کا جائزہ کیوں نہیں لیا؟ صوبائی وزیر کا سوال
کے پی میں اسکولوں کی عمارتوں کا جائزہ کیوں نہیں لیا؟ صوبائی وزیر کا سوال

کوئٹہ (یو این اے)صوبائی وزیر سردار عبدالرحمان کھیتران نے خیبر پختونخوا میں پیش آنے والے اسکول کی چھت گرنے کے دلخراش واقعے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حادثے پر کے پی کے وزیراعلی کے خلاف مقدمہ درج کیا جانا چاہیے۔بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے سردار عبدالرحمان کھیتران نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ایک ہی سیاسی جماعت طویل عرصے سے مسلسل برسرِ اقتدار چلی آ رہی ہے، تو پھر ان کی حکومت نے اسکولوں کی عمارتوں کی حالت زار کا بروقت جائزہ کیوں نہیں لیا؟انہوں نے کہا کہ بچوں کی جانوں سے کھیلنے والے غفلت کے مرتکب عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے تاکہ مستقبل میں تعلیمی اداروں میں اس قسم کے حادثات سے بچا جا سکے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button