بلوچستانتازہ ترینپاکستان

بلوچستان میں انسانیت سوز واقعہ

ایمبولینس نہ ملنے پر مجبور لواحقین میت موٹرسائیکل پر باندھ کر قبرستان لے گئے

انتظامی بے حسی کا دلخراش منظر، تدفین کے لیے بھی گاڑی دستیاب نہ ہو سکی
انتظامی بے حسی کا دلخراش منظر، تدفین کے لیے بھی گاڑی دستیاب نہ ہو سکی

صحبت پور (یو این اے)صحبت پور کے علاقے گوٹھ جمل بگٹی میں انسانیت کو جھنجھوڑ دینے والا ایک انتہائی دلخراش اور افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں سرکاری سطح پر ایمبولینس کی عدم دستیابی اور غربت کے باعث لواحقین پیارے کی میت موٹرسائیکل پر رکھ کر قبرستان پہنچانے پر مجبور ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق گوٹھ جمل بگٹی میں ایک شخص کے انتقال کے بعد ان کے ورثا پر پہلے ہی غم کا پہاڑ ٹوٹ چکا تھا، تاہم اوپر سے محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کی نااہلی نے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا۔ لواحقین کے مطابق اسپتال یا سرکاری سطح پر ایمبولینس کی عدم دستیابی کے بعد انہوں نے نجی گاڑی کا انتظام کرنے کی کوشش کی، مگر غریب خاندان کی جیب بالکل خالی ہونے کی وجہ سے وہ کرایہ ادا کرنے سے قاصر تھے۔مجبوری اور بے بسی کی انتہا یہ تھی کہ سوگوار لواحقین نے مرحوم کی میت کو موٹرسائیکل پر رکھا اور کپڑے سے باندھ کر اکیلے ہی تدفین کے لیے قبرستان لے گئے۔ اس روح فرسا منظر نے وہاں موجود ہر شخص کی آنکھیں نم کر دیں۔عوامی، سماجی اور حلقہ فکر نے اس انتہائی افسوسناک واقعے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے نگرانِ اعلی حکومتِ بلوچستان اور ضلعی انتظامیہ صحبت پور سے مطالبہ کیا ہے کہ اس مجرمانہ غفلت کا فوری نوٹس لیا جائے، ذمہ داران کا تعین کر کے کارروائی کی جائے اور ضلعی اسپتالوں میں ایمبولینس کی مفت اور فوری دستیابی کو یقینی بنایا جائے تاکہ مستقبل میں کسی اور غریب کو اس اذیت ناک صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button