بلوچستانتازہ تریندنیاپاکستان

مکہ مکرمہ میں ہیروئن اسمگلنگ کے جرم میں پاکستانی شہری کو سزائے موت،

سری لنکن شہری کی سزائے موت کالعد م

سعودی عرب میں پاکستانی عمرہ زائرین ٹریفک حادثے میں جاں بحق
سعودی عرب میں پاکستانی عمرہ زائرین ٹریفک حادثے میں جاں بحق

مکہ مکرمہ: سعودی عرب میں ہیروئن اسمگلنگ کے جرم میں ایک پاکستانی شہری کو سزائے موت دے دی گئی۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق سکیورٹی حکام کی تحقیقات کے بعد مقدمہ متعلقہ عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سزائے موت سنائی گئی۔ سپریم کورٹ کی توثیق اور شاہی حکم نامے کے بعد سزا پر عمل درآمد کیا گیا۔ وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف سخت سزاں کا سلسلہ جاری رہے گا۔دوسری جانب مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ جاتے ہوئے پاکستانی عمرہ زائرین ٹریفک حادثے کا شکار ہوگئے، جس کے نتیجے میں باپ اور اس کے دو بیٹے جاں بحق ہوگئے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کا تعلق پاکستان سے تھا۔ادھر مکہ مکرمہ میں خاتون سمیت دو بنگلہ دیشی شہریوں کو بھی سزائے موت دے دی گئی۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق دونوں افراد کو گرفتار کرکے تحقیقات مکمل کی گئیں اور مقدمہ متعلقہ عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں انہیں غیر اخلاقی فعل کے الزام میں مجرم قرار دیتے ہوئے سزائے موت سنائی گئی۔ بعد ازاں عدالتی کارروائی مکمل ہونے پر سزا پر عمل درآمد کیا گیا۔ایک اور مقدمے میں سعودی سپریم کورٹ نے سری لنکن شہری کی سزائے موت کالعدم قرار دے دی۔ سری لنکن ذرائع ابلاغ کے مطابق 24 سالہ سیواراسا انوجن کو سوشل میڈیا پر توہین آمیز پوسٹ کرنے کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔ سری لنکا کے نائب وزیر خارجہ ارون ہیماچندرا کے مطابق فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی گئی تھی اور سزا کالعدم ہونے کی پیش رفت سری لنکن حکومت کی مسلسل سفارتی اور قانونی کوششوں کے نتیجے میں ممکن ہوئی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button