بلوچستانتازہ ترینپاکستان

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ جمہوری تاریخ کا سیاہ باب ہے، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی

پیپلز پارٹی بھی فارم 47 کے اقتدار اور جمہوریت کو داغ دار بنانے میں مسلم لیگ سے پیچھے نہیں رہی، ایچ ڈی پی

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ جمہوری تاریخ کا سیاہ باب ہے، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ جمہوری تاریخ کا سیاہ باب ہے، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی

کوئٹہ(یو این اے )ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کو پاکستان کی سیاسی و جمہوری تاریخ میں ایک سیاہ باب قرار دیتے ہوئے اس اقدام پر تنقید کی ہے۔پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا کہ 2024 کے انتخابات کے نتیجے میں وفاق اور تین صوبوں میں عوام کی حقیقی نمائندگی کے بجائے مبینہ طور پر جعلی قیادت مسلط کی گئی۔ بیان کے مطابق عوام سے ان کے حقیقی نمائندے چھین کر ایسے افراد کو اقتدار میں لایا گیا جنہیں پارٹی نے بوگس اور مافیائی قرار دیا۔ ایچ ڈی پی کا کہنا تھا کہ ایسی حکومتوں کے ذریعے ملک کے اہم فیصلے کیے جا رہے ہیں، جو اس کے نزدیک جمہوریت اور ملکی مفاد کے خلاف ہیں۔بیان میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ میں پیپلز پارٹی کے کردار کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ پارٹی کے مطابق مسلم لیگ نے ماضی میں اقتدار کے حصول کے لیے جمہوری اور اخلاقی اقدار کو نظرانداز کیا، تاہم اس مرتبہ پیپلز پارٹی بھی فارم 47 کے ذریعے اقتدار حاصل کرنے اور جمہوریت کو داغ دار بنانے کے معاملے میں مسلم لیگ سے پیچھے نہیں رہی۔ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی نے بیان میں ہر قسم کے غیر جمہوری اقدامات کی مخالفت کرتے ہوئے عوام کے حقِ حاکمیت کی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button