بلوچستانتازہ ترینپاکستان

خیبرپختونخوا حکومت کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے پر مٹھائیاں بانٹنے والوں نے تاریخ سے سبق نہیں سیکھا

مولانا فضل الرحمان ملک کے استحکام کی علامت ہیں، مولانا عبدالواسع

دینی مدارس کی خدمات قابلِ تحسین ہیں، جمعیت علما اسلام بلوچستان کے امیر
دینی مدارس کی خدمات قابلِ تحسین ہیں، جمعیت علما اسلام بلوچستان کے امیر

لورالائی، دکی(یو این اے )جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے پر مٹھائیاں تقسیم کرنے والوں نے تاریخ اور مکافاتِ عمل سے سبق نہیں سیکھا۔ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان ملک کے استحکام کی علامت ہیں اور ان کے مشوروں کو نظرانداز کرنے والے ہر دور میں رسوا ہوئے ہیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ضلع دکی کے دورے کے بعد جامعہ فریدیہ لورالائی کی سالانہ دستارِ فضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مولانا عبدالواسع نے کہا کہ ملک و قوم کے لیے دینی مدارس کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔ مدارس نے دینی تعلیم کے فروغ، اسلامی اقدار کے تحفظ اور نئی نسل کی علمی و اخلاقی تربیت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ضلع دکی کے دورے کے دوران جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر جامعہ دارالعلوم پرانا دکی بھی گئے، جہاں انہوں نے مختلف دینی و سماجی شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔اس موقع پر انہوں نے شیخ الحدیث مولانا محمد دین کی وفات پر ان کے لواحقین سے تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا، جبکہ مولوی عین الدین کے بھائی کی وفات پر بھی تعزیت کی۔ انہوں نے مولوی عبدالغفور اخوندزادہ کے والد مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی کی اور مولانا عبدالمجید ندیم کے والد شیخ الحدیث مولوی عبد الستار کی وفات پر اہلِ خانہ سے تعزیت کی۔بعد ازاں مولانا عبدالواسع اخوندزادہ ہاس دکی پہنچے، جہاں انہوں نے مرحوم عبدالروف اخوندزادہ کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی۔ انہوں نے مرحومین کے لیے دعائے مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button