بلوچستانتازہ ترینپاکستان

سہیل آفریدی ہم سے چھپ کر ملتے تھے، محسن نقوی

لانگ مارچ سے پہلے پی ٹی آئی کے بیشتر مطالبات پر پیش رفت جاری تھی

دہشت گردی کے خلاف تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی گئی، وزیر داخلہ
دہشت گردی کے خلاف تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی گئی، وزیر داخلہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے دعوی کیا ہے کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے ان کی متعدد ملاقاتیں ہوئیں، تاہم وہ ان ملاقاتوں کو خفیہ رکھتے تھے اور تصویر بنوانے سے بھی گھبراتے تھے۔ ان کے مطابق ملاقاتوں میں صرف دہشت گردی کے خلاف اقدامات پر بات ہوتی تھی، سیاسی معاملات زیر بحث نہیں آئے۔اسلام آباد میں وفاقی وزرا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ تقریبا چار ماہ قبل سہیل آفریدی سے پانچ اضلاع میں پولیس کی استعداد بڑھانے پر اتفاق ہوا تھا۔ ان کے بقول سہیل آفریدی نے فنڈز کی کمی کا ذکر کیا تو وفاقی حکومت نے اخراجات پورے کرنے کی یقین دہانی کرائی، جبکہ وزیراعلی نے اس اقدام کو سراہا تھا۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ گزشتہ ایک ماہ سے خیبرپختونخوا حکومت کو اعتماد میں لینے کی کوششیں جاری تھیں اور وہ ذاتی طور پر پس پردہ رابطوں میں مصروف تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ مقصد پی ٹی آئی کو دہشت گردی کے خلاف قومی جدوجہد میں شامل کرنا تھا۔محسن نقوی کے مطابق لانگ مارچ کے اعلان سے قبل پی ٹی آئی کے بیشتر مطالبات پر پیش رفت ہو رہی تھی، جبکہ ملاقاتوں، علاج اور دیگر معاملات پر بھی پس پردہ کام جاری تھا۔ ان کے بقول پی ٹی آئی کے بعض رہنما بھی لانگ مارچ کے اعلان پر حیران تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ دھرنا مخر کرانے اور مسائل کے حل کے لیے کمیٹی بنانے پر بھی بات چیت ہوئی۔ بعد ازاں صدر مملکت اور وزیراعظم کی مشاورت سے مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی گئی، جس نے پی ٹی آئی رہنماں سے دو روز مذاکرات کیے۔وزیر داخلہ کے مطابق اسد قیصر نے مذاکرات کے دوران دہشت گردی کے خلاف مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ اس معاملے پر ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button