بلوچستانتازہ ترینپاکستان

گورنر راج کی ضرورت ہے تو پہلے بلوچستان میں لگایا جائے، شاندانہ گلزار

جہاں حکومت کی رِٹ ختم ہوچکی ہے

4 اکتوبر کو وزیراعلی خیبرپختونخوا اور جنید اکبر کے ساتھ بھرپور نکلیں گے، پی ٹی آئی رہنما
4 اکتوبر کو وزیراعلی خیبرپختونخوا اور جنید اکبر کے ساتھ بھرپور نکلیں گے، پی ٹی آئی رہنما

پشاور(یو این اے) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شاندانہ گلزار نے کہا ہے کہ گورنر راج کی دھمکیاں دینے کے بجائے پہلے بلوچستان میں گورنر راج نافذ کیا جائے، جہاں ان کے بقول حکومت کی 80 فیصد رِٹ ختم ہوچکی ہے۔پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاندانہ گلزار نے کہا کہ ان کے حلقے میں روزانہ کی بنیاد پر دہشتگردی کے واقعات پیش آرہے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ وفاقی وزیر داخلہ نے کبھی ان علاقوں کا دورہ کیا ہے یا نہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس لائنز دھماکے کی انکوائری بھی تاحال منظر عام پر نہیں لائی گئی۔پی ٹی آئی رہنما نے ملک کی معاشی صورتحال اور مہنگائی پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے معاشی حالات خراب ہیں، مہنگائی عروج پر ہے اور ان کے بقول فارم 47 کے ذریعے آنے والے حکمران آئین کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی محاذ آرائی نہیں چاہتی، فوج اور پولیس ملک کے ادارے ہیں۔ شاندانہ گلزار نے کہا کہ ان کی جماعت آئینی اور سیاسی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے۔اسلام آباد میں سڑکوں پر کنٹینرز رکھے جانے پر شاندانہ گلزار نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دارالحکومت کو کنٹینرستان بنا دیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی نے اپنی اسلام آباد مارچ کی تاریخ 4 اکتوبر مقرر کی ہے، جبکہ حالیہ دنوں میں دارالحکومت کے مختلف راستوں پر کنٹینرز اور دیگر حفاظتی انتظامات برقرار رکھے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 4 اکتوبر کو وہ وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور جنید اکبر کے ساتھ بھرپور انداز میں نکلیں گے اور آئین کے دائرے سے نہ دائیں جانب جائیں گے نہ بائیں جانب۔شاندانہ گلزار قومی اسمبلی کی رکن ہیں اور این اے-30 پشاور سے منتخب ہوئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button