

اسلام آباد (یو این اے) سینئر صحافی حامد میر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز دراصل پاکستان کی وزیراعظم بننے کی تیاری میں ہیں۔حامد میر نے مریم نواز کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے پڑوسی ملک سے نہیں بلکہ اپنے پڑوسی صوبوں سے دہشت گردی کے خطرے کا سامنا ہے۔انہوں نے دعوی کیا کہ یہ مقف بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے حوالے سے بھارتی سازشوں کے مقف کی تردید کے مترادف ہے۔



