بلوچستانتازہ ترینپاکستان

کوئٹہ سے ٹرین سروس دو روز بعد بحال، اندرونِ ملک ریل رابطہ دوبارہ قائم

5 اور 6 ستمبر کو معطل رہنے والی ٹرین سروس بحال

کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر آمد و رفت معمول پر آگئی
کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر آمد و رفت معمول پر آگئی

کوئٹہ (یو این اے) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے ٹرین سروس دو روز کی بندش کے بعد دوبارہ بحال کردی گئی ہے، جس کے بعد کوئٹہ اور ملک کے دیگر شہروں کے درمیان ریلوے رابطہ بحال ہوگیا۔ریلوے حکام کے مطابق سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر 5 اور 6 ستمبر کو کوئٹہ سے ٹرینوں کی آمد و رفت معطل رہی، تاہم صورتحال کا جائزہ لینے اور ضروری سیکیورٹی اقدامات مکمل کرنے کے بعد ریل سروس دوبارہ شروع کردی گئی ہے۔دو روزہ تعطل کے باعث اندرونِ ملک سفر کرنے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور متعدد افراد کو اپنے سفری شیڈول میں تبدیلی کرنا پڑی۔ سروس کی بحالی کے بعد مسافروں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ مسافروں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، اسی لیے سیکیورٹی خدشات کی صورت میں احتیاطی اقدامات کیے جاتے ہیں۔ حکام کے مطابق ٹرین آپریشن کی بحالی بھی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد عمل میں لائی گئی ہے۔کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ٹرینوں کی آمد و رفت اور ٹکٹوں کی بکنگ سمیت دیگر سفری امور معمول کے مطابق جاری ہیں۔ حکام نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ سفر سے قبل ٹرین کی روانگی اور اوقاتِ کار سے متعلق تازہ معلومات حاصل کرلیں کیونکہ سیکیورٹی یا دیگر انتظامی وجوہات کے باعث شیڈول میں تبدیلی ممکن ہوسکتی ہے۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بلوچستان میں ریلوے سروس کو مستقل بنیادوں پر بہتر بنایا جائے، ٹرینوں کی بروقت آمد و رفت یقینی بنائی جائے اور مسافروں کو محفوظ و معیاری سفری سہولیات فراہم کی جائیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button