بلوچستانتازہ ترینپاکستان

بلوچستان کے عوام کا امن، خوشحالی اور فلاح ریاستی کوششوں کا مرکزی محور ہے، سید عاصم منیر

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کوئٹہ گیریژن کا دورہ، بلوچستان کی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ

بلوچستان کے عوام کا امن، خوشحالی اور فلاح ریاستی کوششوں کا مرکزی محور ہے، سید عاصم منیر
بلوچستان کے عوام کا امن، خوشحالی اور فلاح ریاستی کوششوں کا مرکزی محور ہے، سید عاصم منیر

کوئٹہ(یو این اے )فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) ہلالِ جرات، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے کوئٹہ گیریژن کا دورہ کیا اور فیلڈ فارمیشنز کے کمانڈرز اور کمانڈنگ افسران سے ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دورے کے دوران چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز کو بلوچستان میں موجودہ سیکیورٹی صورتحال، آپریشنل تیاری اور صوبے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے جاری اقدامات پر جامع بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر ادارہ جاتی رابطہ کاری اور صوبے کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے تعاون سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاک فوج کے جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیت، آپریشنل تیاری اور بے لوث عزم کو سراہا۔ انہوں نے امن کو مستحکم کرنے اور پائیدار معاشی سرگرمیوں و ترقی کے لیے سازگار ماحول برقرار رکھنے کی غرض سے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دیگر ریاستی اداروں کے درمیان مسلسل مربوط تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان کے عوام کا امن، خوشحالی اور فلاح ریاستی کوششوں کا مرکزی محور ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستحکم اور محفوظ ماحول صوبے میں ترقیاتی منصوبوں، معاشی مواقع اور عوام کے بہتر مستقبل کے امکانات کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شہدا کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور فرائض کی انجام دہی میں افسران و جوانوں کی ثابت قدمی اور غیر متزلزل عزم کو سراہا۔کوئٹہ پہنچنے پر چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز کا استقبال کمانڈر کوئٹہ کور نے کیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button