بلوچستانتازہ ترینپاکستان

جھل مگسی پولیس کی کامیاب کارروائی، پنجاب سے اغوا لڑکی بحفاظت بازیاب

انٹیلی جنس معلومات پر چھاپہ، سی آئی اے اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں آمنہ بی بی کو بازیاب کرلیا گیا

جھل مگسی پولیس کی کامیاب کارروائی، پنجاب سے اغوا لڑکی بحفاظت بازیاب
جھل مگسی پولیس کی کامیاب کارروائی، پنجاب سے اغوا لڑکی بحفاظت بازیاب

جھل مگسی )یو این اے( جھل مگسی پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے پنجاب کے ضلع قصور سے 12 جون 2025 کو اغوا ہونے والی لڑکی آمنہ بی بی کو بحفاظت بازیاب کرلیا۔پولیس کے مطابق انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر ایس پی جھل مگسی کی ہدایت پر ایس ایچ او سٹی نے پولیس نفری اور لیڈی کانسٹیبلز کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مشتبہ مقام پر چھاپہ مارا۔ کارروائی میں سی آئی اے ٹیم اور پولیس نے مشترکہ طور پر حصہ لیا اور مغوی لڑکی کو بحفاظت بازیاب کرلیا۔پولیس حکام کے مطابق لڑکی کی بازیابی کے بعد قصور کے تھانہ سٹی چونیاں پولیس سے رابطہ کرلیا گیا ہے، جبکہ واقعے سے متعلق مزید قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button