
زیارت (یو این اے) زیارت کراس سے زیارت کی جانب تقریبا 4 سے 5 کلومیٹر آگے کچ موڑ کے علاقے میں فرنٹیئر کور کے کانوائے پر گھات لگا کر حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 6 اہلکار شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق ایف سی کا کانوائے پانچ گاڑیوں پر مشتمل تھا اور میجر صلاح الدین کی قیادت میں زیارت کراس سے آگے پمپنگ اسٹیشن نمبر 3 کے مقام پر نئی چوکی کے قیام کے لیے جا رہا تھا کہ کچ موڑ کے قریب اسے نشانہ بنایا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد فائرنگ کا شدید تبادلہ شروع ہوگیا، جو اطلاعات کے مطابق تاحال جاری ہے



