بلوچستانتازہ ترینپاکستان

مارچ 2027 میں بلوچستان کے 5 سینیٹرز سمیت بڑی تعداد میں سینیٹرز ریٹائر ہوں گے

بلوچستان سے خرم ذیشان، منظور کاکڑ اور ثمینہ ممتاز زہری سمیت متعدد سینیٹرز کی مدت مکمل

مارچ 2027 میں بلوچستان کے 5 سینیٹرز سمیت بڑی تعداد میں سینیٹرز ریٹائر ہوں گے
مارچ 2027 میں بلوچستان کے 5 سینیٹرز سمیت بڑی تعداد میں سینیٹرز ریٹائر ہوں گے

کوئٹہ/اسلام آباد(یو این اے) مارچ 2027 میں سینیٹ آف پاکستان سے ریٹائر ہونے والے سینیٹرز میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے متعدد سینیٹرز بھی شامل ہیں، جن میں خرم ذیشان، منظور کاکڑ، ثمینہ ممتاز زہری اور دیگر سینیٹرز شامل ہیں۔دستیاب تفصیلات کے مطابق مارچ 2027 میں مجموعی طور پر 48 سینیٹرز اپنی چھ سالہ مدت مکمل کریں گے۔ ان میں پاکستان تحریک انصاف کے 16، پاکستان پیپلزپارٹی کے 11، مسلم لیگ ن کے 7، بلوچستان عوامی پارٹی کے 4، جمعیت علمائے اسلام کے 3، عوامی نیشنل پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ کے 2، مسلم لیگ ق کے ایک جبکہ 3 آزاد سینیٹرز شامل ہیں۔مدت مکمل کرنے والے سینیٹرز میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، رانا ثنا اللہ، عابد شیر علی، افنان اللہ خان، سعدیہ عباسی، شیری رحمان، فاروق ایچ نائیک، پلوشہ خان، وقار مہدی، عبدالقادر، بیرسٹر علی ظفر، عون عباس بپی، زرقا سہروردی تیمور، فلک ناز چترالی، فیصل سلیم رحمان، مشال یوسفزئی، ہمایوں مہمند، محسن عزیز، سیف اللہ ابڑو، سیف اللہ نیازی، زیشان خانزادہ، خرم ذیشان، مولانا عطا الرحمن، کامران مرتضی، کامل علی آغا، فیصل سبزواری، منظور کاکڑ، ثمینہ ممتاز زہری، حافظ عبدالکریم اور نعیمہ احسان سمیت دیگر سینیٹرز شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق مدت مکمل کرنے والے سینیٹرز میں حکومتی بنچز کے 27 جبکہ اپوزیشن بنچز کے 21 ارکان شامل ہوں گے۔الیکشن کمیشن آئندہ سال سینیٹ کی 48 نشستوں پر انتخابات کرائے گا، جس کے بعد نئے سینیٹرز ایوان کا حصہ بنیں گے۔ذرائع کے مطابق نئے سینیٹرز کے انتخاب کے بعد سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کی نشستوں پر بھی انتخاب ہوگا، جس کے نتیجے میں ایوان بالا کی قیادت میں بھی تبدیلی متوقع ہے۔بلوچستان کے حوالے سے مارچ 2027 کے سینیٹ انتخابات کو خصوصی اہمیت حاصل ہوگی، کیونکہ صوبے سے تعلق رکھنے والے متعدد سینیٹرز کی مدت مکمل ہونے کے بعد نئی نشستوں پر سیاسی جماعتوں کے درمیان مقابلہ متوقع ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button