بلوچستانتازہ ترینپاکستان

پنجگور میں ہیپاٹائٹس بی اور سی کی وبا 3ماہ میں 173 کیسز رپورٹ

ایک ہی خاندان کے 8 افراد موذی مرض میں مبتلا

ڈپٹی کمشنر پنجگور نے نوٹس لے کر میڈیکل ٹیم روانہ کر دی
ڈپٹی کمشنر پنجگور نے نوٹس لے کر میڈیکل ٹیم روانہ کر دی

پنجگور(یو این اے)پنجگور کے علاقے راہی نگور میں ہیپاٹائٹس کی وبا کا خدشہ دیہی علاقے یونین کونسل کوہ بن راہی نگور میں ٹسیٹ کرنے پر 3 ماہ کے دوران ہیپاٹائٹس بی اور سی کے 173 کیسز رپورٹ ایک فیملی کے 8 افراد کے اس جان لیوا مرض میں مبتلا ہونے کا انکشاف علاقہ مکینوں میں شدید خوف اور بے چینی پھیل گئی ہے تفصیلات کے مطابق پنجگور شہر سے 60 کلو میٹر دور دیہی ہونین کونسل کوہ بن کے علاقے راہی نگور میں کالے یرقان نے پنجے گھاڑ دئیے ہیں طبی ماہرین کے مطابق متاثرہ مریضوں کی تعداد 173 ہے جو فقط جون جولائی اور آگست کے اعداد وشمار ہیں اور مذید ایک ہی فیملی کے 8 افراد میں ایک ساتھ کالے یرقان کی نشاندہی ہوئی ہے اس قدر بڑے پیمانے پر کالے یرقان کے مریضوں کی نشاندہء الارمنگ سچویشن ہے ڈپٹی کمشنر پنجگورکا راہی نگور میں ہیپاٹائٹس کیسز کا نوٹس پنجگور کے یونین کونسل کوہ بن کے علاقے راہی نگور میں ہیپاٹائٹس بی اور سی کے مبینہ طور پر بڑی تعداد میں کیسز رپورٹ ہونے پر ڈپٹی کمشنر پنجگور نے نوٹس لے لیا۔ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پنجگور کو ہدایت کی ہے کہ میڈیکل ٹیم کے ہمراہ علاقے کا فوری دورہ کرکے رپورٹ شدہ کیسز کی اسکریننگ، طبی معائنہ اور مکمل جائزہ لیا جائے اور جامع رپورٹ جلد پیش کی جائے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button