بلوچستانتازہ ترینپاکستان

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی خودکش خواتین بازیاب

کم عمر بچیوں کو خودکش حملوں کے لیے استعمال کرنے کی سازش ناکام بنادی ہے

 وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو کی میڈیا سے بات چیت
وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو کی میڈیا سے بات چیت

وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو نے دعوی کیا ہے کہ جنوبی بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کم عمر بچیوں کو خودکش حملوں کے لیے استعمال کرنے کی سازش ناکام بنادی ہے۔وزیر داخلہ کے مطابق کارروائی کے دوران زینب اور فاطمہ نامی دو کم عمر بچیوں کو حراست میں لیا گیا، جن میں زینب کی عمر 16 سال جبکہ فاطمہ کی عمر صرف 12 سال ہے۔ ان کے مطابق دونوں بچیوں کو مبینہ طور پر شدت پسند تنظیم بی ایل اے کی جانب سے خودکش حملوں کے لیے تیار کیا جا رہا تھا۔پریس کانفرنس میں میر ضیا اللہ لانگو نے کہا کہ دہشت گردی کا ایک واقعہ رونما ہونے پر سوال اٹھایا جاتا ہے کہ سیکیورٹی ادارے کیا کر رہے تھے، تاہم حقیقت یہ ہے کہ سیکیورٹی ادارے متعدد کارروائیوں کے ذریعے کئی ممکنہ حملے بھی ناکام بناتے ہیں۔وزیر داخلہ کے مطابق دونوں بچیوں کو مبینہ طور پر جذباتی طور پر ورغلا کر تنظیم کا حصہ بنایا گیا۔ زینب نے دورانِ تفتیش دعوی کیا کہ اس کے شوہر سیف سمیت خاندان کے متعدد افراد کو قتل کیا گیا اور بعد ازاں مقامی کمانڈر نے اس سے رابطہ کرکے شوہر کے قتل کا الزام ریاستی اداروں پر عائد کیا اور بدلہ لینے پر آمادہ کیا۔زینب کے مطابق اس کی کزن فاطمہ بھی اپنے والد کو مبینہ طور پر دہشت گردی میں نشانہ بنائے جانے کے بعد جذباتی طور پر تنظیم کے رابطے میں آئی۔ دونوں بچیوں نے دعوی کیا کہ وہ تقریبا 40 روز تک ایک نامعلوم مقام پر رہیں، جہاں انہیں مبینہ طور پر تشدد کا سامنا کرنا پڑا۔بیانات کے مطابق دونوں بچیوں کو ایک مقام سے دوسرے مقام منتقل کیا جا رہا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے انہیں حراست میں لے لیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ بروقت کارروائی کے نتیجے میں دونوں کم عمر بچیوں کی جانیں بچائی گئیں۔میر ضیا اللہ لانگو نے کہا کہ پریس کانفرنس کا مقصد عوام کے سامنے دہشت گردی کے مبینہ نیٹ ورک اور کم عمر افراد کو استعمال کرنے کے طریقہ کار کو واضح کرنا ہے۔حراست میں لی گئی دونوں بچیوں نے سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے حکومت اور قوم سے معافی کی بھی اپیل کی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button