
پنجگور: پنجگور کے علاقے چیدگی سے پانچ نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ذرائع کے مطابق لاشیں ملنے کی اطلاع پر متعلقہ حکام نے انہیں شناخت کے لیے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تاحال لاشوں کی شناخت اور واقعے کی مکمل نوعیت کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔



