
خضدار(یو این اے)ضلعی انتظامیہ خضدار نے سیکیورٹی خطرات کے پیشِ نظر عارضی احتیاطی تدابیر کے تحت شہر کے تمام بازار، دکانیں، ہوٹل اور دیگر تجارتی ادارے رات 8 بجے سے صبح 10 بجے تک اگلے احکامات تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم، فارمیسیز، میڈیکل اسٹورز اور نجی ہسپتال اس بندش سے مستثنی ہوں گے۔ضلعی انتظامیہ نے پولیس، مجسٹریٹس اور اسسٹنٹ کمشنرز کو تجارتی مراکز کی بندش پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ انتظامیہ نے تاجر برادری اور عام شہریوں سے ان سیکیورٹی اقدامات میں تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد تجارتی مراکز کے اوقاتِ کار کے حوالے سے مزید فیصلے کیے جائیں گے۔



