
کراچی (یو این اے)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبور علی اپنے حالیہ تھائی لینڈ کے سفر کے دوران شیئر کی گئی تصاویر اور ویڈیوز کے باعث سوشل میڈیا پر تنقید اور حمایت، دونوں کا مرکز بن گئی ہیں۔صبور علی نے ساحلِ سمندر سے لی گئی متعدد تصاویر اور ویڈیوز اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر شیئر کیں، جن میں وہ بیچ ویئر اور مغربی طرز کے ملبوسات میں نظر آئیں۔ تصاویر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔کئی صارفین نے ان کے لباس اور انداز پر تنقید کرتے ہوئے مختلف تبصرے کیے، جبکہ بعض نے شادی کے بعد ان کے طرزِ زندگی پر بھی رائے کا اظہار کیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ “عام طور پر شادی کے بعد لوگ زیادہ سنجیدہ ہو جاتے ہیں، لیکن یہاں معاملہ اس کے برعکس دکھائی دیتا ہے”، جبکہ ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ “ایسے لباس اپنے ملک میں نہیں پہنے جا سکتے، اس لیے بیرونِ ملک جا کر تصاویر شیئر کی جاتی ہیں۔”دوسری جانب صبور علی کے مداح ان کے دفاع میں سامنے آئے اور مقف اختیار کیا کہ ہر شخص کو اپنی ذاتی زندگی، سفر اور لباس کے انتخاب کا حق حاصل ہے۔ مداحوں نے سوشل میڈیا پر غیر ضروری تنقید سے گریز کرنے اور دوسروں کے ذاتی فیصلوں کا احترام کرنے پر زور دیا۔صبور علی نے اس معاملے پر تاحال کوئی باضابطہ ردعمل نہیں دیا۔



