تازہ ترینپاکستانکھیل

فرانس صدر مراکش کیخلاف ورلڈ کپ کا سیمی فائنل میچ دیکھنے قطر جائینگے

پیرس:فرانسیسی صدرعمانوایل ماکرون آیندہ بدھ کو فرانس اور مراکش کے درمیان ہونے والے فٹ بال عالمی کپ کے سیمی فائنل میچ کو دیکھنے کے لیے قطرجائیں گے۔دفاعی چیمپئن فرانس کی ٹیم مسلسل دوسری مرتبہ فائنل میں جگہ بنانے کے لیے مراکش کا مقابلہ کرے گی۔اس نے ہفتے کی شب کوارٹرفائنل میں انگلینڈ کو 2-1 سے شکست دی تھی اور مراکش نے پرتگال کو 1-0 سے ہرایاتھا۔فرانسیسی وزیرکھیل ایمیلی اوڈیا کاسٹرا نے اتوار کے روزفرانس انفوریڈیو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صدر کے قطرکے اس دورے کی تفصیل طے ہونا ابھی باقی ہے لیکن انھوں نے ٹیم کا سیمی فائنل میچ دیکھنے کا وعدہ کیا تھا۔ماکرون کے دفترنے گذشتہ ماہ کہا تھا کہ اگر ٹیم عالمی کپ کے سیمی فائنل مرحلے تک پہنچ جاتی ہے تو وہ یہ میچ براہ راست دیکھنے کاانتظارکریں گے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button