بلوچستانتازہ ترینپاکستان

عمران خان پر حملے کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے میر ضیا اللہ لانگو

میر ضیا اللہ لانگو
میر ضیا اللہ لانگو

کوئٹہ ،،صوبائی مشیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے کہا ہے کہ تمام سیاسی پارٹیاں پاکستان کی سیاسی پارٹیاں ہیں اور تمام پارٹیوں کو سب سے پہلے ملک کے وقار کا خیال رکھنا چاہیے اور ملکی اداروں کا احترام کرنا چاہیے مشیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے کہا کہ آج کل جو ماحول بنا ہوا ہے جس کی وجہ سے دنیابھر میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہورہی ہے ہمیں سیاست کو سیاست تک محدود رکھنا چاہیے نہ کہ سیاست کے لیے ملک کے وقار کو خراب نہیں کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے اداروں کا احترام کرنا ہے اور ہمارے ادارے ہمارے ملک کے محافظ ہیں ان ہی کی وجہ سے ملک قائم و دائم ہے انہوں نے مزید کہا کہ سیاست ایک جمہوری عمل ہے جس کا تمام پارٹیوں کو حق ہے لیکن ہمیں سیاست جمہوریت کے دائرے میں رہتے ہوئے کرنی چاہیے یہ نہ ہو کہ ہمارے سیاست کی وجہ سے دنیا بھر میں ہمارے ملک پاکستان کی جگ ہنسائی ہو آج کل پوری دنیا کی میڈیا پاکستان کی جگ ہنسائی میں لگا ہوا جس کی وجہ سے دنیا بھر میں ہماری امیج خراب ہورہی ہے اور اداروں کو بد نام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہیں مشیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے کہا کہ عمران خان پر حملے کی صاف شفاف تحقیقات ہونی چاہیے اور میں اپنی جانب سے چیرمین تحریک انصاف عمران خان کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ وہ جمہوریت کو خطرے میں نہ ڈالے اور الیکشن کے آئینی وقت کا انتظار کریں اور الیکشن وقت پر ہونے چاہیں اور پاکستانی عوام نے جس کو مینڈیٹ دے گئی وہ حکومت کرے گی مشیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو کا کہنا تھا کہ ملک اور ملکی اداروں کو بدنام کرنے سے کوئی ملک کی خدمت نہیں کر رہا ہے بلکہ ملک دشمنی کر رہا ہے

عمران خان پر حملے کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے میر ضیا اللہ لانگو

Follow GoonjLive On Facebook , Twitter ,Linkedin, RSS and Youtube

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button