
کوئٹہ: چئیرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف کل بروز جمعہ شٹرڈاؤن ہڑتال ہوگا انجمن تاجران بلوچستان، کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، سمال چیمبر چیمبر ،پاک ایران چیمبر، پشین چیمبر آف کامرس، ویمن چیمبر ، بلوچستان بار کونسل، کوئٹہ بار کونسل، ہائی کورٹ بار کونسل ،جمعت علماء اسلام شیرانی گروپ، کاکڑ جمہوری پارٹی، سمالانی قومی تحریک، دیگر نے پاکستان تحریک انصاف کے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا گیا ھے یہ بات پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر او سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے پریس بریفنگ کے موقع پر کہی چئیرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف پورے ملک کی طرح بلوچستان اور کوئٹہ شہر میں پی ٹی آئی کے کارکنان نے صوبائی صدر قاسم خان سوری کی قیادت میں مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر کارکنان بہت جذباتی اور مشتعل تھے چئیرمین عمران خان اور صوبائی صدر قاسم خان سوری ، صوبائی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر منیر بلوچ کی ھدایات پر کارکنان نے پرامن احتجاج ریکارڈ کروایا گیا چئیرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف خلاف کل بلوچستان میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کیا جائے گا جمعہ نماز کے بعد کوئٹہ منان چوک پر احتجاجی مظاہرہ ہوگا بلوچستان کے دیگر تمام اضلاع میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے تمام تاجر تنظیموں، چیمبرز ، ایسوسی ایشن ، سیاسی جماعتوں اور کوئٹہ بار نے مکمل حمایت کا اعلان کیا گیا ہے
چئیرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف کل بروز جمعہ شٹرڈاؤن ہڑتال ہوگا
Follow GoonjLive On Facebook , Twitter ,Linkedin, RSS and Youtube



