
پی ٹی آئی کا لانگ مارچ دوسرے روز شاہدرہ سے عمران خان کی قیادت میں اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گیا ہے عمران خان کا کہنا تھا میں صرف آپ کو بتانے کے لیے نکلا ہوں کہ آزادی کیا ہوتی ہے، غلام صرف اچھا غلام بنتا ہے جبکہ آزاد انسان دنیا پر حکومت کرتے ہیں۔عمران خان کا کہنا تھا میں پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہم انسان ہیں، بھیڑ بکریاں نہیں ہیں، پہلے ہمیں بتایا گیا کہ نواز شریف، آصف زرداری شہباز شریف چور ہیں، پھر انہیں ہم پر مسلط کر دیا جاتا ہے، ہم بھیڑ بکریاں نہیں کہ آپ کا فیصلہ قبول کر لیں۔



