بلوچستانتازہ ترین

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج دکی کی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو 5سال قید کی سزا سنادی

دکی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج دکی کی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو 5سال قید کی سزا سنادی۔عدالت نے کلاشنکوف برامدگی کیس میں ملزم وزیر محمد ولد صدو خان قوم بنوخیل ناصر کو جرم ثابت ہونے پر پانچ سال قید اور پانچ ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ۔قبل ازیں ملزم کے خلاف پولیس نے کلاشنکوف برامدگی کیس 13E کے تحت ملزم کے خلاف مقدمہ فرد نمبر 54/2022 پولیس تھانہ دکی میں درج کرکے چالان عدالت میں جمع کروایا تھا۔استغاثہ کی جانب سے کیس کی پیروی ڈسٹرکٹ اٹارنی نے کی۔جبکہ ملزم کی جانب سے ایڈوکیٹ نسیم لقمان بطور وکیل صفائی کیس کی پیروی کی۔عدالت نے استغاثہ کی جانب سے گواہان کے بیانات قلمبند ہونے اور وکلا کی جانب سے بحث کے بعد کیس کا فیصلہ سابقہ پیشی پر محفوظ کرلیا تھا۔جرم ثابت ہونے کے بعد عدالت نے کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے مجرم کا پانچ سال قید اور پانچ ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔جسکے بعد مجرم کو ڈسٹرکٹ جیل لورالائی منتقل کردیا گیاہے ۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button