چین امن و استحکام کو برقرار رکھنے کیلئے مسئلہ کشمیر کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے
October 28, 2022
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ماؤننگ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کے چارٹر، سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق اور دوطرفہ معاہدوں کے ذریعے پُرامن طریقے سے حل کرنے کی ضرورت ہے۔ متعلقہ فریقوں کو ایسے یک طرفہ اقدامات سے گریز کرنا چاہیے جس سے صورت حال مزید پیچیدہ ہو سکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنے کیلئے مسئلہ کشمیر کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے۔