بلوچستانتازہ ترینپاکستان

حق دو تحریک بلوچستان نے 11 ماہ بعد گوادر پورٹ کی مین شاہراہ پر دوبارہ دھرنا دیدیا

گوادرحق دو تحریک بلوچستان نے 11 ماہ بعد گوادر پورٹ کی مین شاہراہ پر دوبارہ دھرنا دیدیا،مکران بھر سے حق دو تحریک کے کارکنان گوادر پہنچ گئے ۔دھرنا سے حق دو تحریک بلوچستان کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے اپنے وعدوں کی پاسداری نہیں کی اور ہمارے مطالبات پورے نہیں کیے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے ساتھ ہونے والے معاہدوں کی عدم تکمیل اور ضلع گوادر کے مسائل حل نہ ہونے کیخلاف ہم نے دوبارہ احتجاجی دھرنے کا آغاز کردیا ہے جو اب غیرمعینہ مدت تک رہے گا ۔ دھرنا سے قبل ایک احتجاجی ریلی نکالا گیا جس میں سینکڑوں لوگ شامل تھے جبکہ دھرنے کی حمایت میں سربندن میں مکمل طور پر شٹر ڈان ہڑتال رہا ہے۔دھرنا سے حق دو تحریک کے سربراہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ حق دو تحریک بلوچستان کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن نے کہا کہ 11 ماہ قبل دھرنے سے ہمیں بہت کامیابی ملی ہے 32 دنوں کے اس دھرنے سے بلوچستان کے کونے کونے سے لوگوں کے دلوں سے خوف و ہراس نکل چکا ہے انہوں نے کہا کہ گوادر کے عوام اپنے جائز حق کیلئے کمر بستہ ہوچکے ہیں اور ہمارا یہ دھرنا غیرمعینہ مدت تک جاری رہے گاجب تک ہمارے مطالبات منظور نہیں کیے جاتے ہم کسی بھی طرح پیچھے نہیں ہٹیں گے

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button