
کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اورلائنوں پر ضروری مرمت کے کاموں کے سلسلے میں 27اکتوبربروزجمعراتسریاب گرڈاسٹیشن کے سریاب ون، سریاب ٹو، جڑسا، دلدارکاریز،واسا، لیاقت بازار، جائنٹ روڈ، خیر بخش مری، کرانی اور ہزارہ ٹاون فیڈروں سے دن 11:30بجے سے شام 4بجے تک بجلی بندرہے گی نیز اِسی روز شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے جبل نور، ویسٹرن بائی پاس، کڈنی، داریم، دوستین، خروٹ آباد، ائیرپورٹ فیڈروں سے دن ایک بجے سے شام 5بجے تک جبکہ مری آباد گرڈاسٹیشن کے مری آباد،سید آباد،طوغی روڈ کانسی ون، کانسی ٹو فیڈروں سے دن 12بجے سے شام 4:30بجے تک بجلی بندہو گی۔دریں اثنا قلعہ عبداللہ گرڈاسٹیشن سے بھی 27اکتوبرکو صبح11بجے سے سہ پہر 3بجے تک بجلی بندرہے گی۔ اسی طرح28اکتوبرکو(بروزجمعہ)سریاب گرڈاسٹیشن کے سریاب ون اور سریاب ٹوفیڈروں سے دن 12بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔تاہم کیسکونے بجلی بندش پر زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی ہے



