
کراچی: میں سیلاب متاثرہ بچی سے اجتماعی زیادتی کے کیس کی تفصیلات سامنے آگئیں
ملزم غلام رسول اور خالد ایک ساتھ رہتےہیں، واقعے کے دن ملزم غلام رسول نیلم کالونی میں نائی کی دکان میں تھا، ملزم کو اس کے دوست خالد نے فون کیا اور اپنے پاس بلایا دونوں ملزمان نے بچی کو راشن کا جھانسا دیا اور گاڑی میں بٹھایا، دو دریا کے قریب ملزمان نے گاڑی میں بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور واردات کے بعد ملزمان بچی کو چھوڑ کرفرارہوگئے۔



