
کوئٹہ میں بالترتیب 3 بج کر 44 منٹ پر سورج گرہن کا آغاز ہوگا جبکہ پشاور میں اس کا اختتام 5 بج کر 28 منٹ اور کوئٹہ میں 5 بج کر 51 منٹ پر ہوگا۔سورج گرہن اس وقت ہوتا ہے جب چاند گردش کرتے ہوئے زمین اور سورج کے درمیان آجاتا ہے گرہن کے دوران سورج کو براہ راست کبھی مت دیکھیں کیونکہ اس سے بینائی کو مستقل نقصان پہنچ سکتا ہے۔سن گلاسز سے بھی گرہن کو دیکھنے سے بینائی کو نقصان پہنچ سکتا ہے، گرہن کو دیکھنے کے لیے خصوصی فلٹر ہوتے ہیں جن کے بغیر اسے دیکھنے سے گریز کرنا چاہیے۔



