بلوچستان

پاکستان کوسٹ گارڈز اپنے عوام سہولیات کی فراہمی کویقینی بنانے کیلئے کوشاں ہے، کرنل اکرام

گوادر (گونج لائیو)پاکستان کوسٹ گارڈز اپنے عوام سہولیات کی فراہمی کویقینی بنانے کیلئے کوشاں ہے۔ کنٹانی ہور میں کاروبار سے منسلک کشتی مالکان اپنے کشتی کے ناھدا اور عملے کو پابند کریں وہ قانون کی پاسداری کریں اگست سے اب تک پکڑی گئی تمام کشتیوں کو خیرسگالی کے طور پر اس توقع کے ساتھ مالکان کو رلیز کیا جاتا ہے کہ وہ آئندہ کنٹانی ہور سے متعلق مجوزہ قانون کی پاسداری کی جائیگی کوسٹ گارڈز لیویز اور دیگر فورسز کو اپنا دوست اور ہمدرد سمجیں ان خیالات کا اظہار پاکستان کوسٹ گارڈز لیاقت بٹالین کے سی او کرنل اکرام گوادر کے نامور سیاسی رہنما سابق صوبائی وزیر میر نوید جان کلمتی نے کنٹانی ہور میں ایک تقریب میں کنٹانی ہور کے کاروبار سے منسلک افراد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تقریب میں شریک لوگوں نے سی او پاکستان کوسٹ گارڈز کو کاروبار سے متعلق مشکلات سے آگاہ کیا سی او پاکستان کوسٹ گارڈز کرنل اکرام نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کنٹانی ہور میں حکومت کی جانب سے ایران سے پٹرولیم مصنوعات اور کوکنگ آئل وغیرہ کے کاروبار کی اجازت دی ہے تاکہ گوادر کے لوگوں کا گزر بسر ہوسکے اور کیونکہ یہاں کاروبار کے زرائع نہ ہونے باعث غربت پسماندگی عام ہے پاکستان کوسٹ گارڈز کو اپنے لوگوں کا احساس ہے کیونکہ ہم بھی آپ میں سے ہیں پاکستان کوسٹ گارڈز سمندری حدود کی نگہبانی کے ساتھ اپنے لوگوں کی خدمت کا جذبہ سے بھی سرسار ہے اس لیئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر کنٹانی ہور میں ایرانی سے پٹرولیم مصنوعات کوکنگ آئل وغیرہ کی اجازت دی گئی جس کیلئے کچھ قوانین بھی ترتیب دیئے گئے ہیں کہ تمام کشتیوں کی روزانہ بنیاد پر آمد رفت کا حساب رکھنے کیلئے لیویز کے زریعے رجسٹریشن کی جاتی ہے مگر کچھ کشتیوں کے ناھدا جلد بازی کرکے اپنی رجسٹریشن کرنے کے بجائے بھاگ جاتے ہیں جن کو مجبورا پکڑا جاتا ہے کیونکہ علاقے میں امن کی بحالی جرائم اور جرائم پیشہ افراد کی روک تھام بھی کوسٹ گارڈز کی زمہ داریوں میں شامل ہے روزانہ سات آٹھ سو کشتیاں کنٹانی ہور چیک پوسٹ سے گزرتی ہیں کبھی کبھار چند ایک افراد کنٹانی ہور کیلئے بنائے گئے اصول اور قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں لیویز کے پاس رجسٹریشن کیلئے اپنی باری کا انتظار کرنے کے بجائے رجسٹریشن کے بغیر بھاگ جاتے ہیں گذشتہ تین ماہ میں ایسے 25 واقعات ہوئے جن کی کشتیوں کو پکڑا گیا مگر کسی کے خلاف قانونی کارروائی نہیں کی گئی اور کوئی ایف آئی آر وغیرہ درج نہیں کی گئی بلکہ آج جذبہ خیر سگالی کے تحت تین ماہ میں پکڑی گئی تمام کشتیاں مالکاں کے حوالے کی جائیں گے کیونکہ ہم سب ایک ہیں کوسٹ گارڈز لیویز سمیت تمام ملکی فورسز آپکی دوست ہیں سی او کوسٹ گارڈز کا مزید کہنا تھا کہ کنٹانی ہور میں کاروباری افراد انسانی اسمگلنگ منشیات اسلحہ سمیت دیگر غیرقانونی کاروبار سے اجتناب کریں اس موقع پر میر نویدجان کلمتی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کنٹانی ہور سے کاروبار سے مقامی افراد مستفید ہورہے ہیں ایران پر بین الاقوامی پابندیوں کے باوجود کنٹانی میں کاروبار پاکستان کوسٹ گارڈز لیویز اور دیگر اداروں کی مرعون منت ہے پکڑی گئی کشتیوں کو چوڑنے سے کوسٹ گارڈز اور مقامی لوگوں کے درمیان تعلق مزید بھتر ہوں گے انہوں نے کہا ہماری کوشش ہے کہ ملکی برآمدات میں اضافے کیلئے کنٹانی ہور سے پاکستانی اشیا برآمد کی ایران برآمدگی کی بھی اجازت دی جائے تاکہ گوادر کے لوگوں کے کاروبار میں اضافہ ہو اس موقع پر پاکستان کوسٹ گارڈز کے میجر اظہار نامور کاروباری شخصیات چچا احمد ۔جام خالد۔حاجی عبدالستار ۔عابد دشتی۔ بندری کے کونسلر زاھد بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button