
بنگلا دیش کے خلاف سینچورین میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں ویان ملڈر نے پہلے شاندار سنچری اسکور کی اور پھر تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے صرف 31 رنز دے کر 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس کارکردگی کے ساتھ وہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے پہلے کھلاڑی بن گئے جنہوں نے اپنے کیریئر میں ٹرپل سنچری بنانے کے ساتھ ایک اننگز میں 7 وکٹیں بھی حاصل کیں۔
یاد رہے کہ ویان ملڈر نے جولائی 2025 میں زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ میچ میں ناقابلِ شکست 367 رنز کی تاریخی اننگز کھیلی تھی۔ انہوں نے یہ رنز صرف 334 گیندوں پر بنائے تھے، جس میں 49 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔
بنگلا دیش کے خلاف دوسری اننگز میں انہوں نے صرف 64 گیندوں پر 7 وکٹیں حاصل کرکے 76 سال پرانا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ کے ہیو ٹیفیلڈ نے 1950 میں 68 گیندوں پر 7 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
ویان ملڈر کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت جنوبی افریقا نے بنگلا دیش کو دوسرے ٹیسٹ میں ایک اننگز اور 219 رنز سے شکست دے کر دو میچز کی سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی۔
میچ میں جنوبی افریقا نے پہلی اننگز 7 وکٹوں کے نقصان پر 494 رنز بنا کر ڈیکلیئر کی، جبکہ بنگلا دیش کی ٹیم پہلی اننگز میں 91 اور دوسری اننگز میں 184 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔



