تازہ ترینپاکستان

پی ایس ایل 12: لاہور قلندرز نے شان ٹیٹ کو ہیڈ کوچ مقرر کردیا

سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر اگلے ایڈیشن میں کوچنگ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے، ثمین رانا نے تقرری کی تصدیق کردی

پی ایس ایل 12: لاہور قلندرز نے شان ٹیٹ کو ہیڈ کوچ مقرر کردیا
پی ایس ایل 12: لاہور قلندرز نے شان ٹیٹ کو ہیڈ کوچ مقرر کردیاپاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 12ویں ایڈیشن کے لیے لاہور قلندرز نے سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر شان ٹیٹ کو ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا ہے۔
لاہور قلندرز کے مالک ثمین رانا نے شان ٹیٹ کی تقرری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ قلندرز فیملی میں ایک اچھا اضافہ ہیں اور اگلے ایڈیشن میں ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
ثمین رانا کے مطابق شان ٹیٹ گلوبل سپر لیگ کے دوران بھی لاہور قلندرز کے ساتھ کام کرچکے ہیں اور پی ایس ایل کے علاوہ بھی فاسٹ بولرز کی تربیت میں کردار ادا کریں گے۔
دوسری جانب شان ٹیٹ نے نئی ذمہ داری ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاہور قلندرز کا ہیڈ کوچ بننا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔
شان ٹیٹ کا کہنا تھا کہ وہ گلوبل سپر لیگ کے دوران گیانا میں لاہور قلندرز کے ساتھ کام کرچکے ہیں اور فرنچائز کے ساتھ ان کی اچھی انڈراسٹینڈنگ ہے۔ دونوں ایک دوسرے کے کام کرنے کے انداز سے واقف ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ ثمین رانا کے ساتھ فرنچائز کے معاملات بھی دیکھ چکے ہیں اور پاکستان ٹیم کے ساتھ کام کرتے ہوئے شاہین آفریدی کے ساتھ بھی انہیں تجربہ حاصل ہوا ہے۔
شان ٹیٹ کے مطابق انہیں پاکستان کی کنڈیشنز اور مقامی کھلاڑیوں کے بارے میں اچھی معلومات ہیں، جبکہ لاہور قلندرز کا حصہ بننا ان کے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button