
بلوچستان اسمبلی کے رکن اور سابق صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جبکہ پولیس نے قتل کے شبہ میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔پولیس کے مطابق بارکھان کے تھانے میں پیارا خان نامی شخص کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔ گرفتار ملزم کی نشاندہی پر قتل کے بعد دفن کی گئی تین لاشیں برآمد کرلی گئیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ بارکھان کے علاقے حاجی کوٹ میں تین لاشیں برآمد ہوئیں، جن میں سے ایک لاش سابق صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران کی رہائش گاہ سے متصل مقام سے ملی ہے۔پولیس نے برآمد ہونے والی لاشوں کی باقیات پوسٹ مارٹم اور ضروری قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردی ہیں۔



