تازہ ترینپاکستان

راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان پہلی اننگز میں 325 رنز بنا کر آؤٹ

سری لنکا کے خلاف قومی ٹیم کو 227 رنز کی اہم برتری حاصل

راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان پہلی اننگز میں 325 رنز بنا کر آؤٹ
راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان پہلی اننگز میں 325 رنز بنا کر آؤٹ

راولپنڈی میں سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 325 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، جس کے بعد قومی ٹیم کو 227 رنز کی برتری حاصل ہے۔

پاکستان نے دوسرے روز کھیل کا آغاز 3 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز سے کیا، تاہم دن کے آغاز پر ہی چوتھی وکٹ بغیر کسی اضافے کے گر گئی اور اعظم اویس 47 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی پانچویں وکٹ 178 جبکہ چھٹی وکٹ 193 رنز پر گری۔ سعود شکیل 24 اور ثاقب خان 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اذان اویس نے 47 جبکہ رضا اللہ نے 42 رنز کی اننگز کھیلی۔

سری لنکا کی جانب سے لاہیرو کمارا نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ اسیتھا فرنینڈو نے 3 پاکستانی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button