
پاکستان کی آئی ٹی برآمدات نے اکتوبر 2026 میں ملکی تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم کردیا، ماہانہ بنیادوں پر برآمدات بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر میں پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 45 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہیں، جو ملکی تاریخ میں کسی ایک ماہ کی سب سے زیادہ برآمدات ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق سالانہ بنیادوں پر آئی ٹی برآمدات میں 17.4 فیصد جبکہ ماہانہ بنیادوں پر 4.1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
رواں مالی سال جولائی سے اکتوبر کے دوران پاکستان کی آئی ٹی برآمدات ایک ارب 73 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں۔



