تازہ ترینپاکستان

مصطفیٰ کمال کا چھوٹے صوبے بنانے پر زور، کہا پاکستان مزید صوبوں کے بغیر نہیں چل سکتا

سندھ میں خون کا ایک قطرہ بھی بہا تو ذمہ دار بلاول بھٹو ہوں گے، وفاقی وزیر صحت

 

مصطفیٰ کمال کا چھوٹے صوبے بنانے پر زور، کہا پاکستان مزید صوبوں کے بغیر نہیں چل سکتا
مصطفیٰ کمال کا چھوٹے صوبے بنانے پر زور، کہا پاکستان مزید صوبوں کے بغیر نہیں چل سکتا

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے ملک میں نئے اور چھوٹے صوبے بنانے کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان چھوٹے صوبوں کے بغیر نہیں چل سکے گا۔

دنیا نیوز کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے بلاول بھٹو زرداری کے سندھ سے متعلق بیان پر افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کہہ رہے ہیں کہ کراچی، حیدرآباد اور میرپورخاص میں خون بہے گا، اگر سندھ میں خون کا ایک قطرہ بھی بہتا ہے تو اس کی ذمہ داری بلاول بھٹو پر ہوگی۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو ایک بڑی سیاسی جماعت کے چیئرمین ہیں، انہیں اپنی جماعت کی 18 سالہ حکومتی کارکردگی پر بات کرنی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مہاجر برادری طویل عرصے سے تشدد اور نسل کشی کا سامنا کرتی رہی ہے۔ بے نظیر بھٹو کی راولپنڈی میں شہادت کے بعد کراچی میں جلاؤ گھیراؤ کیا گیا، مہاجر برادری کے افراد کو جلایا گیا اور فیکٹریاں نذر آتش کی گئیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button