
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے جیل میں پیش آنے والی مشکلات سے متعلق شکایات پر متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کردی ہیں۔
دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزاؤں کے خلاف دائر اپیلوں پر سماعت ہوئی۔
کیس کی سماعت چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔
سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر اور سردار لطیف کھوسہ پیش ہوئے، جبکہ نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹرز جاوید ارشد اور رافع مقصود بھی عدالت میں موجود تھے۔
ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نوید حیات ملک بھی سماعت کے دوران روسٹرم پر موجود تھے۔



