
لاہور کے علاقے اسلامپورہ میں پولیس چھاپے کے دوران اشتہاری ملزمہ نے اینٹ مار کر پولیس افسر کو زخمی کردیا۔
پولیس کے مطابق ایس ایچ او ویمن پولیس اسٹیشن نے لیڈیز پولیس اہلکاروں کے ہمراہ اسلامپورہ میں چھاپہ مارا، جہاں اشتہاری ملزمہ منیبہ شاہین نے پولیس پر پتھراؤ شروع کردیا۔
پتھراؤ کے دوران ایک اینٹ پیٹرولنگ گاڑی میں موجود انسپکٹر طارق کو جا لگی، جس سے وہ زخمی ہوگئے۔ زخمی پولیس افسر کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمہ منیبہ شاہین کو گرفتار کرکے کارِ سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔



