تازہ ترینپاکستان

خیبر پختونخوا میں گورنر کو مزید اختیارات دینے کا فیصلہ، وفاقی حکومت نے آرڈیننس تیار کرلیا

ایمرجنسی کے دوران گورنر کو خصوصی اختیارات ملیں گے، 12 خصوصی اضلاع بھی مجوزہ آرڈیننس میں شامل

خیبر پختونخوا میں گورنر کو مزید اختیارات دینے کا فیصلہ، وفاقی حکومت نے آرڈیننس تیار کرلیا
خیبر پختونخوا میں گورنر کو مزید اختیارات دینے کا فیصلہ، وفاقی حکومت نے آرڈیننس تیار کرلیا

خیبر پختونخوا میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر وفاقی حکومت نے گورنر کو مزید اختیارات دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ایمرجنسی کے دوران گورنر کے اختیارات سے متعلق آرڈیننس صدر مملکت کو بھجوا دیا ہے، جسے وزیراعظم کی ایڈوائس پر جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ آرڈیننس کے تحت ایمرجنسی کی صورت میں گورنر کو وسیع اختیارات حاصل ہوں گے، جبکہ صوبے کے 12 خصوصی اضلاع سے متعلق بھی اضافی اختیارات دیے جائیں گے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق اسی آرڈیننس کے باعث قومی اسمبلی کا اجلاس ری شیڈول کیا گیا ہے، کیونکہ اسمبلی کا اجلاس طلب ہونے کے بعد آرڈیننس جاری نہیں کیا جاسکتا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button