
ورلڈ بینک نے سندھ میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے 30 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی ہے۔
ورلڈ بینک کے جاری اعلامیے کے مطابق منظور شدہ رقم سے سندھ کے دیہی علاقوں میں صاف پانی، صفائی اور حفظان صحت کی سہولیات بہتر بنانے کا منصوبہ شروع کیا جائے گا۔
منصوبے سے صوبے کے تقریباً 15 لاکھ افراد مستفید ہوں گے، جبکہ دیہی علاقوں میں سولر توانائی سے چلنے والے واٹر سپلائی سسٹم بھی نصب کیے جائیں گے۔
اعلامیے کے مطابق اس منصوبے سے بچوں میں غذائی قلت کے باعث قد کی کمی کے مسئلے پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی۔



