
پاکستانی نوجوان کی محبت اٹلی سے تعلق رکھنے والی لڑکی کو پنجاب کے شہر جہلم لے آئی، جہاں اس نے اسلام قبول کرکے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹلی کی رہائشی جیسمین اور جہلم کے نوجوان حیدر کی دوستی سوشل میڈیا کے ذریعے ہوئی تھی، جو وقت گزرنے کے ساتھ محبت میں تبدیل ہوگئی۔
بعد ازاں جیسمین اسلام قبول کرکے پاکستانی نوجوان حیدر سے شادی کے لیے اٹلی سے پاکستان پہنچ گئی۔
رپورٹس کے مطابق دونوں کی شادی کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر آفس میں قانونی مراحل بھی مکمل کرلیے گئے ہیں۔



