
دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کے اسٹار شپ نے خلا سے زمین پر واپسی کا پہلا کامیاب تجربہ کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹار شپ 22 گھنٹے سے زائد خلا میں رہنے اور زمین کے 14 چکر مکمل کرنے کے بعد امریکی ریاست ٹیکساس میں لانچنگ ٹاور پر واپس پہنچ گیا۔
یہ اسٹار شپ کا 15واں تجربہ تھا، جس میں راکٹ کے دونوں حصوں کو مکمل طور پر بحال کرنے کی کوشش کی گئی۔ اسپیس ایکس کا مقصد راکٹ کے اوپری اور نچلے دونوں حصوں کو دوبارہ قابلِ استعمال بنانا ہے۔
اسٹار شپ کو دنیا کا طاقتور ترین راکٹ قرار دیا جاتا ہے، جو دو حصوں پر مشتمل ہے۔ پہلے حصے کو سپر ہیوی بوسٹر کہا جاتا ہے، جس میں 33 انجن نصب ہیں، جبکہ دوسرا حصہ اسٹار شپ خلائی جہاز ہے۔
اسٹار شپ کی خلا سے واپسی کا تاریخی منظر دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوئے۔



