تازہ ترینپاکستان

محمد یوسف اور ثناء میر پی سی بی ہال آف فیم 2025 میں شامل ہوگئے

محمد یوسف نے 17 ہزار 300 رنز جبکہ ثناء میر نے 240 وکٹیں حاصل کرکے پاکستان کا نام روشن کیا

محمد یوسف اور ثناء میر پی سی بی ہال آف فیم 2025 میں شامل ہوگئے
محمد یوسف اور ثناء میر پی سی بی ہال آف فیم 2025 میں شامل ہوگئے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق کپتان محمد یوسف اور سابق ویمن کپتان ثناء میر کو پی سی بی ہال آف فیم 2025 میں شامل کرلیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق محمد یوسف کا انتخاب آزادانہ اور شفاف ووٹنگ کے ذریعے کیا گیا، جبکہ ثناء میر کو آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت کی بنیاد پر یہ اعزاز دیا گیا۔

محمد یوسف نے 381 انٹرنیشنل میچز میں 17 ہزار 300 رنز بنائے، جبکہ 2006 میں ٹیسٹ کرکٹ کے دوران ایک سال میں 1788 رنز بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا۔

دوسری جانب ثناء میر نے 226 انٹرنیشنل میچز میں 240 وکٹیں حاصل کرنے کے ساتھ 2432 رنز بھی بنائے۔ ان کی قیادت میں پاکستان نے 2010 اور 2014 کے ایشین گیمز میں طلائی تمغے جیتے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے دونوں کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ محمد یوسف اور ثناء میر نے فخر کے ساتھ پاکستان کی نمائندگی کی اور اپنی شاندار کارکردگی سے کرکٹ میں منفرد مقام بنایا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button