
بھارتی ریاست آسام میں منی بس اور ٹرک کے درمیان ہونے والے ہولناک تصادم کے نتیجے میں کم از کم 26 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ منی بس میں سوار بیشتر افراد کالج کے طالب علم تھے، جو کلاسز ختم ہونے کے بعد گھروں کو واپس جا رہے تھے کہ قازیگار کے قریب حادثے کا شکار ہوگئے۔
رپورٹس کے مطابق منی بس گولاگھاٹ سے ناگاؤں کی جانب جا رہی تھی، جبکہ ٹرک آسام کی طرف رواں دواں تھا۔
پولیس حکام نے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔



