تازہ ترینپاکستان

پاکستان کی معدنی دولت کو کارآمد بنانا ہمارا اجتماعی قومی مقصد ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

صرف خام مال کی برآمد نہیں، ریفائننگ اور مینوفیکچرنگ تک مکمل ویلیو چین تیار کرنا چاہتے ہیں، منرلز فورم سے خطاب

پاکستان کی معدنی دولت کو کارآمد بنانا ہمارا اجتماعی قومی مقصد ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
پاکستان کی معدنی دولت کو کارآمد بنانا ہمارا اجتماعی قومی مقصد ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیرفیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی معدنی دولت کو کارآمد بنانا ہمارا اجتماعی قومی مقصد ہے اور معدنی ترقی کے ثمرات مقامی آبادیوں تک پہنچنا ضروری ہیں۔
اسلام آباد میں جاری منرلز فورم سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ معدنیات سے مالا مال علاقوں کے لوگوں کو اپنی زندگیوں میں ٹھوس بہتری نظر آنی چاہیے۔
چیف آف ڈیفنس فورسز نے کہا کہ پاکستان کا مقصد صرف خام معدنیات برآمد کرنا نہیں بلکہ ریفائننگ اور مینوفیکچرنگ سمیت پوری ویلیو چین کو فروغ دینا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایسی طویل مدتی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے جو ملک اور اس کے شراکت داروں کے لیے پائیدار معاشی فوائد کا باعث بنے۔
فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام محنتی، دلیر اور پرعزم ہیں اور ان میں خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے وسائل مواقع فراہم کرتے ہیں، جبکہ نتائج حاصل کرنے کے لیے ہمارے عوام طاقت اور عزم کا سرچشمہ ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو صلاحیت سے پیداوار، وعدوں سے عملی اقدامات اور خام مال کی برآمد سے ویلیو ایڈڈ ترقی کی جانب بڑھنا ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button