تازہ ترینپاکستان

ٹیکس افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا امتحان، 139 میں سے صرف 4 افسران دونوں شعبوں میں اہل قرار

سیلز ٹیکس میں کوئی افسر 60 فیصد نمبر حاصل نہ کرسکا، رپورٹ میں 53 کروڑ 49 لاکھ روپے کی ٹیکس غلطیوں کی نشاندہی

ٹیکس افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا امتحان، 139 میں سے صرف 4 افسران دونوں شعبوں میں اہل قرار
ٹیکس افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا امتحان، 139 میں سے صرف 4 افسران دونوں شعبوں میں اہل قرارکراچی میں ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے متعلق امتحان کے نتائج سامنے آگئے، جن میں افسران کی کارکردگی تسلی بخش نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سیلز ٹیکس کے 150 اور انکم ٹیکس کے 143 افسران نے امتحان میں حصہ لیا، تاہم بڑی تعداد مطلوبہ معیار پر پورا اترنے میں ناکام رہی۔ جائزہ رپورٹ میں 534.9 ملین روپے، یعنی 53 کروڑ 49 لاکھ روپے کی قابلِ پیمائش ٹیکس غلطیوں کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔
سیلز ٹیکس کے امتحان میں افسران کے اوسط نمبر صرف 26.4 فیصد رہے اور کوئی بھی افسر 60 فیصد نمبر حاصل نہ کرسکا، جبکہ 47 افسران 20 فیصد سے بھی کم نمبر لے سکے۔
انکم ٹیکس میں اوسط کارکردگی 33.3 فیصد ریکارڈ کی گئی، جہاں صرف 4 افسران 60 فیصد یا اس سے زائد نمبر حاصل کرسکے، جبکہ 16 افسران 20 فیصد سے کم نمبر حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق سیلز ٹیکس کے 150 افسران میں سے صرف 15 اپنے دستخط سے قانونی طور پر درست ٹیکس آرڈر جاری کرنے کے اہل قرار پائے، جبکہ انکم ٹیکس میں صرف 14 افسران خود ٹیکس کیسز کے فیصلے کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
مجموعی طور پر 139 افسران میں سے صرف 4 ایسے نکلے جو دونوں شعبوں میں خود قانونی فیصلے کرنے کے اہل ہیں۔
دوسرے افسران کے تیار کردہ ٹیکس آرڈرز کی جانچ اور قانونی غلطیوں کی نشاندہی کے معاملے میں بھی کارکردگی کمزور رہی۔ سیلز ٹیکس میں صرف 21 اور انکم ٹیکس میں 28 افسران اس صلاحیت کے حامل قرار پائے، جبکہ دونوں شعبوں میں صرف 8 افسران مؤثر جانچ کرسکتے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیلز ٹیکس کے 56 کمشنرز اور ایڈیشنل کمشنرز میں سے صرف 4، جبکہ انکم ٹیکس کے 53 افسران میں سے صرف 6 مؤثر جانچ کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ 139 افسران میں سے 31 دونوں ٹیکس شعبوں میں صرف ڈیسک کی سطح یا اس سے کم صلاحیت رکھتے ہیں، جبکہ 14 افسران کو مکمل تربیت فراہم کیے بغیر کیس ورک دینے سے گریز کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button